اردو میں بچوں کے ادب پر کل ہند مقابلے میں ڈاکٹر ایم اے قدیر عادل آباد کو انعام اول

   

Ferty9 Clinic

عادل آباد :۔ انجمن ترقی اردو ہند کی سرپرستی اور تعاون کے ساتھ ’’ بچوں کا ادبی ٹرسٹ ‘‘ نے بچوں کے ادب پر دو سال میں ایک بار گرانقدر انعامات دینے کا سلسلہ 2016 سے شروع کیا ۔ 2018 میں دوسرا اور 2020 ء میں تیسرا مقابلہ ہوا جس میں ملک بھر سے موصولت شدہ بچوں کے ادب پر ناول ، کہانیوں میں ڈاکٹر ایم اے قدیر عادل آباد ( تلنگانہ ) کی ناول شمو اور روبوٹ کی دنیا ‘‘ کو انعام اول جو پچاس ہزار 50,000.00 روپیوں پر مشتمل ہے کا مستحق قرار دیا گیا جبکہ انعام ، دوم ، ڈاکٹر اشفاق برقی مہاراشٹرا کو جو 25000/- پر مشتمل ہے ۔ واضح ہو کہ اس سے قبل ڈاکٹر ایم اے قدیر کی سترہ تصانیف منظر عام پر آچکی ہیں ۔ جس میں چار بچوں کے ادب پر تحریر کی گئی ہیں اس انعام کے اعلان ہر ممتاز افسانہ نگار قاضی مشتاق احمد ( پونہ ) ، ڈاکٹر محسن جلگانوی ادارہ ادب اسلامی ہند کے ذمہ داران ریاض تنہا مختلف انجمنوں کے سربراہان نے ڈاکٹر ایم اے قدیر کو مبارکباد دی ۔