نظام آباد :30؍ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کلکٹر راجیو گاندھی ہنمنتو نے ڈیویژن نمبر 41 چندرشیکھر کالونی کے کمیونٹی ہال میں حکومت کی جانب سے انجام دئیے جانے والے پرجا پالنا عوامی حکمرانی سنٹر کا معائنہ کیا اور کائونٹرس پر مسلم خواتین کی کثیر تعداد کو دیکھتے ہوئے اُردو کے فارمس کی عدم سربراہی پر فوری اُردو کے فارمس دستیاب رکھنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی ۔ واضح رہے کہ سیاست نیوز نے اُردو کے عدم فارمس کی عدم سربراہی پر ضلع انتظامیہ کو توجہ مبذول کرائی تھی جس پر ضلع کلکٹر نے آج چندر شیکھر کالونی کے سنٹر پر اُردو کے درخواست فارمس کی عدم فراہمی پر عہدیداروں کو ہدایت دیتے ہوئے اُردو کے فارمس دستیاب رکھنے کی ہدایت دی ۔ ضلع کلکٹر راجیو گاندھی ہنمنتو نے سنٹر پر موجودہ سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا اور عہدیداروں کو درخواست گذاروں کیلئے آبی سہولتیں ، شامیانہ نصب کرنے کی بھی ہدایت دی ضلع کلکٹر نے می سیوا سنٹرس اور زیراکس سنٹرس پر فارمس نہ خریدنے کی ہدایت دی اور ایک خاندان میں ایک درخواست سب کیلئے کافی ہے۔