ورنگل میں کلکٹر، ڈی پی آر او، رکن اسمبلی کو یادداشت کی پیشکشی
ورنگل۔/15 جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام ریاست بھر میں اردو صحافیوں کے مسائل کے حل کے لئے منائے جارہے ہفتہ واری مطالبات کے سلسلہ میں فیڈریشن کے ریاستی صدر جناب ایم اے ماجد ، سکریٹری سید غوث محی الدین، نائب صدر ایم اے کے فیضل، حبیب علی الجیلانی ، محمد ریاض احمد، سید عظمت علی شاہ، خازن ایم اے محسن کی ہدایت پر ضلع ورنگل کے سینئر صحافیوں کے ایک وفد نے ورنگل، ہنمکنڈہ کے کلکٹرس ، ڈی پی آر اوز، رکن اسمبلی و ردھنا پیٹ آر وی رمیش و دیگر سیاسی قائدین سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں مسائل پر مبنی ایک یادداشت پیش کی گئی جس میں ریاست تلنگانہ کے اردو صحافیوں کے مسائل کی فوری یکسوئی کا حکومت سے مطالبہ کیا گیا۔جس میں دس مطالبات کئے گئے جی او239 کو فوری اثر کے ساتھ کالعدم کردیا جائے، ایکریڈیشن کی اجرائی ، کمیٹی میں اردو کے نمائندہ کو شامل کیا جائے، 55 سال کی عمر اور25 سالہ تجربہ رکھنے والے صحارفیوں کو ماہانہ 10 ہزار پنشن کے علاوہ دیگر مطالبات شامل ہیں۔ اس موقع پر ایم اے نعیم، ایس ایمس عید، وحید گلشن، علیم دانش، محمد محی الدین ( معین ) محمد قادر پاشاہ کے علاوہ محمد معشوق، سید نظام الدن، محمد منور، اویناش و دیگر موجود تھے۔