نظام آباد۔ 6 اکتوبر( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نظام آباد شہر کے سینئر بی آر یس کارپوریٹرڈیویژن 58 دھاروگلی محمد عبدالقدوس کی جانب سے کل تاج دھابہ پر ایک تہنیتی تقریب منعقد کی گئی۔اس تقریب میں اُردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن ضلع نظام آباد کے صدر محمد افضل خان بیورو چیف پرواز ٹی وی صدر فیڈریشن،ساجد اختر اردو قلمکار و سینئر صحافی نائب صدر، عبدالقدیر حسامی خازن، محمد یوسف الدین خان آرگنائزنگ سکریٹری و ایڈیٹر نیوز اینڈ ویوز میڈیا سرویس، محمد امیر الدین جرنلسٹ پبلسٹی سکریٹری، ایگزیکٹیو ممبران محمد عتیق احمد نمائندہ فریڈم پریس، محمد کبیر خان کے بی آر نیوز، سید عارف کیمرہ مین عوام ٹی وی، بلال خان کیمرہ مین پروز ٹی وی، محمد عمران کیمرہ مین روشنی ٹی وی، محمد انیس و دیگر اراکین کی شال و گلپوشی کے ذریعے تہنیت پیش کی گئی۔اس موقع اشفاق احمد خان پاپاایڈیٹر نظام آباد مارنگ ٹائمز،بیورو چیف عوام ٹی وی محمد نعیم قمر،محمد غوث ایڈیٹر روزنامہ محورنظام آباد ایم اے ماجداسٹاف رپورٹر روزنامہ راشٹریہ سہارا نظام آبادوریاستی جوائنٹ سکریٹری، احمد علی خان نمائندہ رہنمائے دکن نظام آباد کو انکی دیرینہ صحافتی خدمات پر تہنیت کے ذریعے مبارکباد پیش کی گئی۔اس موقع پر سینئر قائد بی آر یس نوید اقبال،نوڈا ڈائریکٹر ڈاکٹر اختر خان و دیگر موجو د تھے۔