اردو ٹرینڈ ٹیچرس کے مسائل کے حل کی مساعی کا یقین

   

کریم نگر میں تہنیتی ومشاورتی اجلاس کا انعقاد، مختلف قائدین کا خطاب
کریم نگر۔ تلنگانہ اسٹیٹ اردو ٹرینڈ ٹیچرس اسوسی ایشن کریم نگر کی زیر نگرانی میں مدرسہ ودیا والنٹرس کی جانب سے تہنیتی تقریب و مشاورتی اجلاس بروز پیر 29/مارچ 2021 بمقام مسلم ایجوکیشنل سوسائٹی کریم نگر کے دفتر پر منعقد ہوا۔ اس اجلاس کی صدارت جناب سرور شاہ بیابانی صاحب سرپرست اعلیٰ اردو ٹرینڈ ٹیچرس نے کی۔مہمانان خصوصی کی حیثیت سے جناب محمد جمیل الدین سینئر قائد TRS اور جناب محمد اختر علی صاحب معتمد مسلم ایجوکیشنل سوسائٹی کریم نگر نے شرکت کی۔اس موقع پر محمد جمیل الدین نے مدرسہ ودیا والنٹرس کی تنخواہوں کی اجرائی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اردو ٹرینڈ ٹیچرس کے جو بھی مسائل جیسے خصوصی ڈی ایس سی کا انعقاد اور اردو ٹیچرس کی محفوظ جائدادوں کو عام زمرے میں تبدیل کروانے ان مسائل کو حکومت تلنگانہ کے علم میں لاتے ہوئے جلد یکسوئی کروانے کا تیقن دیا۔ جناب محمد اختر علی صاحب نے بھی اردو ٹرینڈ ٹیچرس کے لئے ڈی ایس سی کوچنگ اور کسی بھی معاملے میں تعاون کا ارادہ ظاہر کیا. اس اجلاس کا آغاز سید مطہر الدین کی قرات کلام پاک سے ہوا نعت شریف فوزیہ کوثر نے پیش کی نظامت کے فرائض محمد اظہار حسین نے انجام دیئے۔ اس اجلاس میںسید افضل محی الدین،شیخ حبیب الرحمن،قاضی محمد شجیع الدین،حافظ سید مطہر الدین،حافظ عبدالمجید اشتیاق،اظہار حسین،حافظ سید خواجہ اظہر الدین،شبیر احمد،شوکت بیگ،سید معین الدین،نذیربیگ،سید یونس،شمس الدین اور خواتین مدرسہ ودیا والینٹرس کے علاوہ اراکین تنظیم کے ذمہ داران موجود تھے۔ اس موقع پر محمد جمیل الدین صاحب کو تہنیت پیش کرتے ہوئے گل و شال پوشی کی گئی محمد اختر علی صاحب کی صحت یابی پر گلپوشی کی گئی سید اظہر الدین صاحب کی دعا سے اجلاس کا اختتام ہوا۔