نظام آباد ۔نظام آباد میں اُردو پریس کلب کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس کا تمام تر سہرا نظام آباد کے ان چنندہ صحافیوں کو جاتا ہے جنہوں نے اس عظیم مقصد کو عملی جامہ پہنانے کیلئے عزم مصمم کے ساتھ اس تاریخی مقصد کو پورا کرنے کیلئے متحد ہوئے ہیں ۔اُردو پریس کلب نظام آباد کی باڈی تشکیل کی گئی جس میں سرپرست ، صدر ، نائب صدور ، جنرل سکریٹری ، خازن ، جوائنٹ سکریٹری ، آرگنائزنگ سکریٹریز ، پبلسٹی سکریٹری ، اراکین کے عہدوں پر تقررات عمل میں لائے گئے ۔ 26؍ جنوری 2022 ء کو اعظم روڈ روبرو لکشمی میڈیکل اُردو پریس کلب دفتر کا علمائے دین کی دعائوں سے افتتاح عمل میں لایا جائیگا۔ اُردو پریس کلب نظام آباد کا باقاعدہ طور پر رجسٹریشن کرایا گیا جس کا رجسٹریشن نمبر 374 of 2021 ہے ۔ اُردو پریس کلب نظام آباد فی الوقت اعظم روڈ پر روبرو لکشمی میڈیکل عارضی دفتر میں قیام و افتتاح عمل میں لایا جارہا ہے لیکن محبان اُردو کے تعاون سے اُردو پریس کلب نظام آباد کی مستقل عمارت بھی قائم کیا جائے گا۔