حیدرآباد ۔ 26 ۔ جون : ( راست ) : اردو دنیا میں روز ایک نہ ایک نئی نثری و شعری کتاب وجود میں آتی ہے ۔ مگر بچوں کے ادب پر بہت کم کتابیں ہیں ۔ جناب محمد عبدالوحید نے بچوں کے لیے مختصر آسان سادہ اور سلیس زبان میں ’ اردو کیسے سیکھیں (آسان الفاظ کے ساتھ ) شائع ہو کر منظر عام پر آگئی ہے ۔ جس میں مشقی اور تصویروں کے ذریعہ اردو کو سکھانے کی کوشش کی جس سے طلبہ آسانی کے ساتھ اردو سیکھ سکتے ہیں ۔ نئے تعلیمی سال کی آمد ہے اور خاص طور پر پرائمری سطح پر یہ کتاب فائدہ مند ہوگی ۔ اس کتاب کو ہدیٰ بک ڈسٹری بیوٹر اور دکن ٹریڈرس کے علاوہ مولف سے فون نمبر 7989628853 پر ربط کر کے حاصل کرسکتے ہیں ۔۔
