بودھن۔ /16 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سابقہ ریاستی وزیر و رکن اسمبلی بودھن سدرشن ریڈی اور چیئرمین اردو اکیڈمی طاہر بن ہمدان نے کنوینر اردو گھر تحصیلدار بودھن وٹھل اور اسسٹنٹ کمشنر پولیس بودھن سرنیواس اور کمشنر بلدیہ بودھن وینکٹ نارائنہ کے ہمراہ بودھن کے ڈاکٹر علامہ اقبال اردو گھر کا دورہ کیا جہاں پر غیر مجاز طور پر اسٹیل کا ذخیرہ پاے جانے پر تحصیلدار بودھن اور کمشنر پولیس وکمشنر بلدیہ کو فوری طور پر اسٹیل کے ذخیرہ کو ضبط کر نے کی ہدایت دی اور انہوں نے نوتشکیل اردو گھر کمیٹی کے عہدیدار سید لیاقت علی المعروف بابا بھائی اور خورشید اختر کو خستہ حال اردو گھر کی عمارت کی درستگی کے تعلق سے بات چیت کرنے کے بعد انہوں نے فوری طور پر پچاس لاکھ روپیے رقم کی اجرائی کا تیقن دیا فوری طور پر اردو گھر کی تعمیر ومرمت کے لیے خطیر رقم کی اجرائی کا اعلان کر نے پر اردو گھر انتظامی کمیٹی کے عہدیداروں نے سدرشن ریڈی سے اظہار تشکر کیا۔