اردو ہال میں آج سنجیدہ و مزاحیہ مشاعرہ

   

حیدرآباد ۔ 5 ۔ فروری : ( پریس نوٹ ) : انجمن ریختہ گویان کے زیر اہتمام 6 فروری جمعرات کو شام 6 بجے اردو ہال حمایت نگر میں ایک یادگار مشاعرہ منعقد ہوگا ۔ جس میں سنجیدہ و مزاحیہ شعرا اپنا کلام پیش کریں گے ۔ اس موقعہ پر رسالے ’ ریختہ نامہ ‘ کے خصوصی شمارے کی رسم اجراء بھی عمل میں آئے گی ۔ صدارت جناب محمد عبدالرحیم خاں معتمد انجمن ترقی اردو کریں گے ۔ جناب محمد قمر الدین صدر نشین اقلیتی کمیشن ، پروفیسر ایس اے شکور ، مولانا مظفر علی صوفی ابوالعلائی اور ڈاکٹر محمد غوث ڈائرکٹر / سکریٹری اردو اکیڈیمی تلنگانہ بحیثیت مہمانان خصوصی شرکت کریں گے ۔ بعد ازاں ڈاکٹر فاروق شکیل کی صدارت میں مشاعرہ منعقد ہوگا ۔ نظامت ڈاکٹر عطیہ مجیب عارفی اور مشاعرہ کی نظامت لطیف الدین لطیف کریں گے ۔ ڈاکٹر فاروق شکیل ، سمیع اللہ حسینی ، سردار سلیم ، یوسف روش ، تاج مضطر ، زعیم ذومرہ ، عارف سیفی ، انجنی کمار گوئل ، سیف نظامی ، ڈاکٹر نعیم سلیم ، تمجید حیدر ، ڈاکٹر معین افروز ، شکیل حیدر ، محبوب خاں اصغر ، یوسف الدین یوسف ، زاہد ہریانوی ، مہک کیرانوی ، ڈاکٹر عطیہ مجیب عارفی ، تجمل تاج ، شاہد عدیلی ، وحید پاشاہ قادری ، فرید سحر ، سردار اثر ، ہنسمکھ حیدرآبادی ، امیر نصرتی ، ڈاکٹر معین امر بمبو اور لطیف الدین اپنا سنجیدہ و مزاحیہ کلام پیش کریں گے ۔ ڈاکٹر ممتاز مہدی کے ہدیہ تشکر پر محفل کا اختتام عمل میں آئے گا ۔۔