اردو یونیورسٹی ، فارسی کے 9 طلبہ کا بین قومی کمپنیوں میں تقرر

   

حیدرآباد، 6 ؍فروری (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، شعبۂ فارسی کے 9 طلبہ کا بین قومی کمپنیوں فیس بک اور جین پیاکٹ میں تقرر عمل میں آیا ہے۔ پروفیسر شاہد نوخیز اعظمی، صدر شعبۂ فارسی کے بموجب ان کمپنیوں نے طلبہ افتخار علی جعفری، خالد حسین میر، سید ظہیر،افتخار احمد، ابو حذیفہ، عبداللہ خالق، خان طلحہ، محمد عمار اعظم اور عاقب کو 5 تا 6 لاکھ روپئے سالانہ مشاہرہ پر تقرر کیا ہے۔ ان کے علاوہ چند طلبہ کا بھی انتخاب ہوا ہے جن کا اپنے کورس کے اختتام پر تقرر کیا جائے گا۔