حیدرآباد۔15 ۔ستمبر (سیاست نیوز) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (آئی ٹی آئی) میں داخلوں کے دوسرے مرحلہ کی کونسلنگ کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔ فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 23 ستمبر ہے جبکہ کونسلنگ 28 ستمبر کو صبح 9.30 بجے سے آئی ٹی آئی مانو کیمپس گچی باؤلی میں شروع ہوگی۔ پرنسپل ڈاکٹر عرشیہ اعظم کے مطابق مختلف ٹریڈس میں مخلوعہ نشستوں کیلئے درخواست فارم ، یونیورسٹی کیمپس یا یونیورسٹی کی ویب سائیٹ سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ R