اردو یونیورسٹی اور ترکیہ کے ادارہ کے درمیان یادداشت مفاہمت

   

حیدرآباد۔/3 جنوری، ( سیاست نیوز) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی اور ترکیہ کے ادارہ یونس امرے انسٹی ٹیوٹ کے درمیان یادداشت مفاہمت پر دستخط کئے گئے۔ یونیورسٹی کے پروفیسر اشتیاق احمد رجسٹرار اور امرے انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے ترکیہ کے قونصل جنرل ارحان یلمان اوکان نے دستخط کئے۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر سید عین الحسن موجود تھے۔ یادداشت مفاہمت کے تحت تعلیمی اور انتظامی عملے کے درمیان لیکچرس کا انعقاد، تحقیقی سرگرمیاں، مشترکہ پراجکٹ کی تیاری، ثقافتی سرگرمیوں کا فروغ، طلبہ کے باہمی تبادلے کے علاوہ رہائشی اور غیر رہائشی فیکلٹی ممبران کے تبادلے جیسے امور میں باہمی تعاون سے اتفاق کیا گیا۔1
یونیورسٹی مشن اور ترکیہ کے اکیڈیمک و سائینٹفک تعاون کے منصوبے کے تحت تعلیمی، ثقافتی اور سائینسی امور میں تکنیکی تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔ دونوں اداروں نے اپنے تعلیمی اور انتظامی اسٹاف کے باہمی تبادلے کا فیصلہ کیا ہے۔1