اردو یونیورسٹی اور فرانسیسی ادارہ کے درمیان یادداشت مفاہمت

   

حیدرآباد ۔6۔ جولائی (سیاست نیوز) مولانا آزاد اردو یونیورسٹی کے اسکول برائے لسانیات اور الائینس فرانسیس حیدرآباد کے درمیان فرانسیسی زبان کے کورسس کی تدریس میں تعاون کیلئے یادداشت مفاہمت پر دستخط کئے گئے ۔ پروفیسر عزیز بانو اور الائینس فرانسیس ادارہ کے کورس ڈائرکٹر ڈاکٹر ماود نے وائس چانسلر پروفیسر سید عین الحسن کی موجودگی میں یادداشت مفاہمت پر دستخط کئے ۔ اس موقع پر رجسٹرار پروفیسر اشتیاق احمد اور پروفیسر شکیل احمد موجود تھے۔ حیدرآباد میں قائم الائنس فرانسیس ادارہ فرانسیسی زبان کی تدریس کے لئے شہرت رکھتا ہے۔ ملک بھر میں ادارہ کی 13 شاخیں ہیں۔ یادداشت مفاہمت کے تحت الائینس فرانسیس کی جانب سے اساتذہ کا انتظام ہوگا جو یونیورسٹی میں سرٹیفکٹ کورس اور ڈپلوما کورس کی تدریس انجام دیں گے ۔ یادداشت مفاہمت ایک سال کیلئے کی گئی ہے۔ر