حیدرآباد ۔ 18 ۔ ستمبر (سیاست نیوز) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے مرکز برائے فاصلاتی و آن لائین تعلیم میں انٹرنس ٹسٹ پر مبنی ایم بی اے اور بی ایڈ کورسس میں داخلہ کے لئے درخواستوں کے ادخال کی تاریخ میں 24 ستمبر تک توسیع کی گئی ہے ۔ دیگر کورسس میں داخلہ کیلئے 13 اکتوبر کی تاریخ برقرار رہے گی۔ پروفیسر محمد رضا اللہ خاں ڈائرکٹر مرکز برائے فاصلاتی تعلیم کے مطابق ایم بی اے اور بی ایڈ کا انٹرنس ٹسٹ شیڈول کے مطابق 28 ستمبر کو منعقد ہوگا ۔ یکم اکتوبر کو رینک لسٹ جاری کی جائے گی۔ پہلی میرٹ لسٹ 3 اکتوبر کو جاری ہوگی۔ آن لائین ڈاکیومنٹ ویریفکیشن 3 تا 6 اکتوبر کو ہوگا۔ ضرورت پڑنے پر دوسری میرٹ لسٹ 8 اکتوبر کو جاری کی جائے گی جس کے لئے آن لائین ڈاکیومنٹ ویریفکیشن 8 تا 10 اکتوبر کو ہوگا ۔ ایم بی اے اور بی ایڈ میں داخلہ کیلئے امیدواروں کو 10 ویں ، 12 ویں یا گریجویشن کی سطح پر اردو بحیثیت مضمون یا اردو میڈیم ہونا لازمی ہے۔ اردو یونیورسٹی سے منظور شدہ دینی مدارس کے کورس کامیاب کرنے والے طلبہ کو داخلہ کا موقع رہے گا۔ فاصلاتی کورسس میں بی اے آنرس ، بی ایس سی آنرس اور بی کام آنرس کے علاوہ ایم اے اردو ، ہندی ، انگریزی ، عربی اور دیگر کورسس میں داخلوں کیلئے اردو یونیورسٹی کے ویب سائیٹ کا مشاہدہ کیا جاسکتا ہے۔ 1