حیدرآباد۔/4 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں تعلیمی سیشن 2023-24 کیلئے فاصلاتی تعلیم کے پروگراموں میں آن لائن داخلہ کی آخری تاریخ میں 18 اکٹوبر تک توسیع کی گئی ہے۔فیس کی ادائیگی 20 اکٹوبر تک کی جاسکتی ہے۔ پروفیسر رضا اللہ خاں ڈائرکٹر نظامت فاصلاتی تعلیم کے مطابق ایم اے اردو، ہندی، انگریزی، عربی ، تاریخ، اسلامک اسٹڈیز، بی اے، بی کام، بی ایس سی( لائف سائنسیس) ، بی ایس سی ( فزیکل سائنسیس)، ڈپلومہ ( جرنلزم اینڈ ماس کمیونیکیشن ٹیچ انگلش )، سرٹیفکیٹ کورس اور دیگر کورسیس میں داخلہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔ آن لائن درخواست فارم یونیورسٹی کی ویب سائیٹ اور داخلہ پورٹل پر دستیاب ہے۔ امیدوار مزید تفصیلات کیلئے ہیلپ لائن نمبرس 040-23008463 اور 040-23120600 پر ربط کرسکتے ہیں۔