اردو یونیورسٹی میں پوسٹ گریجویٹ ریگولر کورسیس میں اسپاٹ ایڈمیشن

   

حیدرآباد۔/20 ستمبر، ( سیاست نیوز) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں میرٹ کی اساس پر پوسٹ گریجویٹ ریگولر کورسیس میں آن لائن اسپاٹ ایڈمیشن کیلئے امیدواروں کو پورٹل سے استفادہ کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ مختلف کورسیس میں داخلہ کی تازہ درخواستیں داخل کرنے کے خواہشمند امیدوار جنہوں نے پہلے درخواست داخل کی تھی لیکن داخلہ نہیں ملا وہ استفادہ کرسکتے ہیں۔ پروفیسر این ونجا ڈائرکٹر نظامت داخلہ کے بموجب آن لائن درخواست داخل کرنے کیلئے پورٹل 22 تا 24 ستمبر کھلا رہے گا۔ امیدوار متعلقہ دستاویزات کے ہمراہ متعلقہ شعبہ کیمپس میں 25 ستمبر کو صبح 10 تا 5 بجے شام شخصی طور پر رپورٹ کریں۔ منتخب امیدواروں کی فہرست 27 ستمبر کو جاری کی جائے گی اور طلبہ کو 30 ستمبر تک فیس جمع کرنے کا موقع رہے گا۔ کورسیس اور دیگر تفصیلات کا یونیورسٹی کی ویب سائیٹ پر مشاہدہ کیا جاسکتا ہے۔