اردو یونیورسٹی میں آج آن لائین جاب میلہ

   

حیدرآباد۔3 ۔ فروری (سیاست نیوز) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی وائس چانسلر پروفیسر سید عین الحسن 4 فروری کو 11 بجے دن پہلے اردو جاب میلہ کا آغاز کریں گے۔ اس کے علاوہ کیریئر کونسلنگ سنٹر کا افتتاح انجام دیں گے ۔ جاب میلہ کا انعقاد کیریئر کونسلنگ کمیٹی کے تحت عمل میں آرہا ہے۔ ڈاکٹر محمد یوسف خاں انچارج ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ سیل کے بموجب تمام رجسٹرڈ امیدوار جاب میلہ کے افتتاحی اجلاس کا آن لائین مشاہدہ کرسکتے ہیں اور آن لائین انٹرویو سے متعلق معلومات حاصل کی جاسکتی ہے ۔ انٹرویوز کا آغاز افتتاحی اجلاس کے بعد ہوگا۔ تلنگانہ اردو اکیڈیمی اور دیگر اداروں کے اشتراک سے آن لائین جاب میلہ منعقد کیا جارہا ہے ۔ ر