اردو یونیورسٹی میں انٹرنس کی بنیاد پر کورسیس میں داخلے6 جون آخری تاریخ

   

حیدرآباد۔/4 جون، ( سیاست نیوز) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں تعلیمی سال2023-24 کیلئے انٹرنس کی بنیاد پر مختلف کورسیس میں داخلوں کی توسیع شدہ آخری تاریخ 6 جون ہے۔ انٹرنس ٹسٹ شیڈول کے مطابق 20، 21 اور 22 جون کو منعقد ہوں گے۔ یونیورسٹی میں جاری سال 8 نئے کورسیس متعارف کئے گئے ہیں۔ انٹرنس کے ذریعہ داخلہ دیئے جانے والے کورسیس میں پی ایچ ڈی، عربی، اردو، انگریزی، ہندی، فارسی، مطالعات ترجمہ، تقابلی مطالعات، سیاسیات، سوشیل ورک، اسلامک اسٹڈیز، دکن اسٹڈیز، صحافت و ترسیل عامہ، مینجمنٹ، کامرس، ریاضی، فزکس، کیمسٹری اور دیگر کورسیس شامل ہیں۔ پوسٹ گریجویٹ پروگرامس ایم بی اے، ایم سی اے ، ایم ٹیک اور دیگر کورسیس میں انٹرنس کی بنیاد پر داخلے دیئے جائیں گے۔ امیدوار تفصیلات کیلئے اردو یونیورسٹی کی ویب سائیٹ کا مشاہدہ کرسکتے ہیں۔ر