حیدرآباد/25 فروری،( سیاست نیوز) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے شعبہ فارسی کے زیراہتمام دکن کی معروف شخصیت راجہ دھنراج گیر میموریل دوسرے لیکچرکا 16 مارچ کو انعقاد ہوگا۔ قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے اشتراک سے یہ لیکچر منعقد ہوگا۔ پروفیسر شاہد نوخیز اعظمی صدر شعبہ فارسی کے بموجب ممتاز اسکالر پروفیسر ایس ایم عزیز الدین حسین سابق ڈائرکٹر رضا لائبریری رامپور اور صدر شعبہ تاریخ جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی بعنوان ’ علوم اور باہمی یکجہتی کے فروغ میں صوفیائے دکن کے رول، فارسی ماخذ کے حوالہ سے ‘ پر میموریل لیکچر دیں گے۔ پروفیسر سید عین الحسن وائس چانسلر صدارت کریں گے۔ راجہ دھنراج گیر کی صاحبزادی راجکماری اندرا دیوی دھنراج گیر مہمان خصوصی ہوں گی۔ر