حیدرآباد، 17؍ اکتوبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، شعبہ کمپیوٹر سائنس و انفارمیشن ٹکنالوجی کے زیر اہتمام 25 نومبر سے 8 دسمبر 2019 ’’سینسر نیٹ ورکس، انٹرنیٹ آف تھنگس اینڈ انٹرنیٹ آف ایوری تھنگ‘‘ کے موضوع پر محکمہ سائنس و ٹیکنالوجی، حکومت ہند کے اسپانسر شدہ فیکلٹی ڈیولپمنٹ پروگرام کا انعقاد عمل میں آرہا ہے۔ ڈاکٹر پردیپ کمار، صدر شعبہ کے بموجب پروگرام میں شعبہ انجینئرنگ، سائنس اور ریاضی کے اساتذہ اور الیکٹریکل ، الیکٹرانکس اور کمپیوٹر شعبہ جات کے ریسرچ اسکالرس و یو جی / پی جی طلبہ شرکت کرسکتے ہیں۔ رجسٹریشن کے لیے فیس 500 روپئے (قابل واپسی) ڈی ڈی کی شکل میں ’’مولاناآزاد نیشنل اردو یونیورسٹی‘‘ کے حق میں حیدرآباد میں قابل ادا ہو داخل کرنی ہوگی۔ اسکین شدہ رجسٹریشن فارم کو آرڈینیٹر جناب جمیل احمد، اسسٹنٹ پروفیسر شعبۂ کمپیوٹر سائنس و آئی ٹی کو ای میل [email protected] پر بھیج سکتے ہیں۔ ڈی ڈی کے ساتھ رجسٹریشن فارم کی ہارڈ کاپی 11؍ نومبر 2019 تک کوآرڈینیٹر جناب جمیل احمد کو شعبہ کمپیوٹر سائنس و آئی ٹی، مولانا آزاد نیشنل ارو یونیورسٹی، گچی بائولی، حیدرآباد کو موصول ہوجانی چاہیے۔ انتخاب کی اطلاع 15؍ نومبر کو دی جائے گی۔ منتخبہ شرکاء کو قیام اور طعام کا مفت انتظام ہوگا اور اے سی تھری ٹائر کا ٹکٹ بھی ادا کیا جائے گا۔ مزید تفصیلات کے لیے کوآرڈینیٹر سے 9160077753 سے ربط پیدا کیا جاسکتا ہے یا یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.manuu.ac.in پر لاگ ان کیا جاسکتا ہے۔