حیدرآباد9 مارچ (سیاست نیوز) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی انسٹرکشنل میڈیا سنٹر کے زیر اہتمام 16 تا 18 مارچ ڈاکیومنٹری فلم کی تیاری پر ورکشاپ ہوگا۔ انڈین ڈاکیومنٹری پروڈیوسرس اسوسی ایشن ممبئی کے اشتراک سے یہ ورکشاپ منعقد ہوگا جس میں دستاویزی فلموں کی تیاری میں دلچسپی رکھنے والے افراد شرکت کرسکتے ہیں۔ 12 مارچ تک ورکشاپ میں شرکت کیلئے رجسٹریشن کروانا ہوگا۔ رضوان احمد ڈائرکٹر آئی ایم سی کے بموجب ورکشاپ کا مقصد شرکاء کو موثر اور بامعنی دستاویزی فلمیں تیار کرنے درکار مہارت اور معلومات سے آراستہ کرنا ہے۔ ورکشاپ میں نیشنل ایوارڈ یافتہ فلمی ماہرین شرکاء کی رہنمائی کریں گے ۔ تفصیلات کیلئے محمد مجاہد علی پروڈیوسر اور کنوینر ورکشاپ سے فون 9885389140 پر ربط کیا جاسکتا ہے ۔ اسی دوران یونیورسٹی میں کہانی کیسے لکھیں کے عنوان سے تین روزہ ورکشاپ کا اختتامی اجلاس پروفیسر سید علیم اشرف کی صدارت میں ہوا۔ پریتم ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ڈاکٹر فیاض احمد اور ان کی ٹیم نے طلبہ کو کہانی لکھنے سے متعلق اہم نکات سے واقف کرایا۔ جناب محمد الحسیب اور جناب شیو کمار نے مخاطب کیا۔ر
