اردو یونیورسٹی میں 12 جون کو’ میگا جاب میلہ‘

   

حیدرآباد۔/7 جون، ( سیاست نیوز) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے تربیت و تعیناتی سیل کے زیر اہتمام گیلکسی پلیسمنٹ سرویسس اور اسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنلس کے اشتراک سے 12 جون کو یونیورسٹی میں صبح 10 تا شام 4 بجے میگا جاب میلہ کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ یہ جاب میلہ طلباء یونین کے پروگرام ’ جشن بہاراں 2023‘ کا حصہ ہے۔ ڈاکٹر محمد یوسف خاں کے بموجب تقریباً 50 کمپنیوں، تجارتی اداروں اور ملٹی نیشنل کمپنیوں کے نمائندے جاب میلہ میں حصہ لیں گے اور 4 ہزار ملازمتوں کیلئے امیدواروں کا انتخاب عمل میں آئے گا۔ ’ مانو‘ کے طلبہ کے علاوہ دیگر اداروں کے طلبہ بھی حصہ لے سکتے ہیں۔ تفصیلات کیلئے فون نمبر9848171044 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔ر