اردو یونیورسٹی میں 3 نئے کورسیس کی منظوری دینی مدارس کے طلبہ کیلئے سنہری موقع

   

حیدرآباد۔/6 ستمبر، ( سیاست نیوز) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں تعلیمی سال 2022-23 جولائی سیشن میں فاصلاتی تعلیم کے پروگراموں میں مزید 3 کورسیس کو یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کی منظوری حاصل ہوئی ہے۔ عربی، تاریخ اور ہندی میں ایم اے کی اجازت حاصل ہوئی ہے۔ ڈائرکٹر فاصلاتی تعلیم پروفیسر رضا اللہ خاں کے بموجب ایم اے اردو، انگریزی،اسلامک اسٹڈیز، عربی، ہندی اور تاریخ، بی اے اور بی کام کے علاوہ ڈپلومہ اِن ٹیچ انگلش، ڈپلومہ اِن جرنلزم اینڈ ماسک کمیونکیشن سرٹیفکیٹ کورس اہلیت اردو میں داخلے جاری ہیں۔ آن لائن درخواست فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 20 اکٹوبر اور فیس ادائیگی کی آخری تاریخ 31 اکٹوبر مقرر ہے۔ دینی مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا یہ سنہری موقع ہے۔250 دینی مدارس کے کورسیس مانو کے مختلف کورسیس میں داخلہ کیلئے قابل قبول ہے۔ ر