اردو یونیورسٹی کو راج بھاشا کے ایوارڈ کی پیشکشی

   

حیدرآباد ۔ 25ستمبر ( پریس نوٹ ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کو ٹاؤن آفیشیل لینگویج عمل آوری کمیٹی ( ٹی او ایل آئی سی ) ( سنٹرل گورنمنٹ۔1) حیدرآباد کی جانب سے قومی زبان ہندی کے فروغ اور استعمال پر انعام سوم کا حقدار قرار دیا گیا ہے ۔ 19ستمبر کو جیولوجیکل سروے آف انڈیا ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ حیدرآباد میں منعقدہ ایک تقریب میں جناب کے پی شرما ڈپٹی ڈائرکٹر ( عمل درآمد ) ساوتھ زون آفس بنگلورو ، محکمہ سرکاری زبان ، وزارت داخلہ حکومت ہند نے یونیورسٹی کو ایک شیلڈ عطا کی جسے یونیورسٹی کی ہندی آفیسر ڈاکٹر شگفتہ پروین نے حاصل کیا ۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد اسلم پرویز ، پرووائس چانسلر پروفیسر ایوب خان اور رجسٹرار ڈاکٹر ایم اے سکندر نے اس کامیابی پر یونیورسٹی کے سرکاری زبان سیل کو مبارکباد پیش کی ۔