اردو یونیورسٹی کی 2 دستاویزی فلموں کی بین الاقوامی فیسٹول میں شمولیت

   

حیدرآباد۔/7 ستمبر، ( سیاست نیوز) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے انسٹرکشنل میڈیا سنٹر کو بین الاقوامی سطح پر پذیرائی ملی ہے۔ سنٹر کی 2 مختصر دستاویزی فلمیں نوبل انٹرنیشل فلم فیسٹول 2020-21 میں نمائش اور ایوارڈ کیلئے منتخب ہوئی ہیں یہ دستاویزی فلمیں ’ پروفیسر یشپال شرما کو خراج ‘ ’ ارسطو ‘ ہیں۔ فلموں کے ڈائرکٹر جناب محمد عامر بدر، پروڈیوسر آئی ایم سی ہیں۔ یہ فلمیں دنیا بھر سے بھیجی گئیں 7000 فلموں میں سے منتخب ہوئی ہیں۔ مانو نالج سیریز کے تحت ان کو تیار کیا گیا جو 4 برس قبل آڈیو ویژول ذرائع سے معلومات کی فراہمی کے مقصد سے شروع کی گئی تھیں۔ پروفیسر سید عین الحسن وائس چانسلر نے بین الاقوامی سطح پر فلموں کی پذیرائی کیلئے آئی ایم سی ٹیم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم سی و اردو یونیورسٹی دونوں کے وقار میں اضافہ ہوا ہے۔R