اردو یونیورسٹی کے دو طلبہ سیول سرویس پریلمس میں کامیاب

   

حیدرآباد 16 جون (سیاست نیوز) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کی سیول سرویسز اگزامنیشن ریسیڈنشیل کوچنگ اکیڈیمی سے کوچنگ پانے والے دو طلبہ نے یو پی ایس سی پریلمس میں کامیابی حاصل کی ۔ ڈائرکٹر اکیڈیمی پروفیسر ایچ علیم باشاہ کے بموجب عادل حسین و اسامہ فہیم نے مختصر مدتی کوچنگ لی ۔ اکیڈیمی کے اساتذہ نے اگلے مرحلہ میں کامیابی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے ۔ر