اردو یونیورسٹی کے فاصلاتی کورسس میں رجسٹریشن کی تاریخ 11 ڈسمبر

   

حیدرآباد۔2 ۔ ڈسمبر (سیاست نیوز) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے فاصلاتی تعلیم میں رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کی گئی ہے۔ نظامت فاصلاتی تعلیم کے فالوآن کورسس کے طلبہ کیلئے فیس کی ادائیگی کی آخری تاریخ دیرانہ فیس کے ساتھ 11 ڈسمبر مقرر کی گئی ۔ ایسے طلبہ جنہوں نے سال دوم یا سال آخر کا ابھی تک رجسٹریشن نہیں کیا ہے ، وہ یونیورسٹی ویب سائیٹ
manuu.edu.in
پر دیرانہ فیس کی ادائیگی کے ساتھ رجسٹریشن کرسکتے ہیں۔ ڈائرکٹر انچارج فاصلاتی تعلیم پروفیسر رضا اللہ خاں کے بموجب 2019 ء بیاچ سمسٹر پروگرام کے طلبہ کو رجسٹریشن فیس ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ انہیں صرف پہلے ، تیسرے اور پانچویں سمسٹر میں فیس ادا کرنی ہوگی۔ یونیورسٹی کے فیس پورٹل پر مزید تفصیلات کا مشاہدہ کیا جاسکتا ہے۔