حیدرآباد۔22 ۔ستمبر (سیاست نیوز) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں تعلیم سال 2021-22 ء میں میرٹ کی اساس پر ایم اے ، بی اے اور پیرا میڈیکل کورسس میں داخلوں کی توسیع شدہ آخری تاریخ 30 ستمبر ہے۔ لسانیات کے مختلف شعبوں ، سماجی علوم ، سائنس اور کامرس میں پوسٹ گریجویشن اور انڈر گریجویشن سطح پر اردو میڈیم سے داخلے دیئے جارہے ہیں۔ پیشہ ورانہ پروگرامس میں جرنلزم ، پیرا میڈیکل کورسس اور میڈیکل امیجنگ ٹکنالوجی اور میڈیکل لیباریٹری ٹکنالوجی کے علاوہ سوشیل ورک پروگرام دستیاب ہیں۔ تفصیلات کیلئے یونیورسٹی کے ویب سائیٹ کا مشاہدہ کیا جاسکتا ہے۔ R