’ارطغرل‘ دیکھنے کیخلاف فتویٰ

   

Ferty9 Clinic

کراچی: جامعۃ العلوم اسلامیہ کے علامہ محمد یوسف، بنوری ٹاؤن نے ترک سیریل ارطغرل دیکھنے کے خلاف فتویٰ جاری کیاہے۔ فتویٰ میں کہا گیا ہے کہ کوئی بھی عمل کے ارادے اور طریقے شریعت محمدی کے ساتھ تضاد میں نہیں ہونا چاہئے ۔ اگرچہ اس سیریل کے پس پردہ مقصد اچھا معلوم ہوتا ہے لیکن فلم کی حیثیت سے اس کی شریعت میں اجازت نہیں اور اسلام اسے دیکھنے سے منع کرتا ہے ۔ یہ ترک سیریل 13ویں صدی عیسوی کے مسلم ترک لیڈر ارطغرل کی زندگی پر مبنی ہے۔پاکستان ٹیلی ویژن نے اس کی اردو میں ڈبنگ کی ہے۔