ارطغرل غازی سے متاثر ہو کر امریکی خاتون مشرف بہ اسلام

,

   

میری زندگی کے سونچ کا رخ تبدیل ،اللہ کی وحدانیت پر ایمان لائی ، ترکی میں قیام کی خواہش
واشنگٹن : ۔ امریکہ کی 60 سالہ خاتون نے ترکی کے ڈرامہ سیرئیل ارطغرل غازی سے متاثر ہو کر مشرف بہ اسلام ہوگئیں ۔ سیرئیل کے روحانی پیغامات نے اس خاتون پر اس قدر اثر کیا کہ وہ دائرہ اسلام میں داخل ہوگئیں ۔ اس خاتون نے ڈرامہ میں محی الدین ابن العربی کے پیغامات سن کر متاثر ہوئی ۔ امریکی ریاست وسکنسن سے تعلق رکھنے والی خاتون نے قبول اسلام کے بعد اپنا نام خدیجہ رکھا ہے ۔ ڈرامہ کے کردار دُرگُت اور سلجان خاتون کو بھی انہوں نے پسند کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ ڈرامہ میں محی الدین ابن العربی کے پیغامات نے زندگی کے بارے میں ان کی سونچ کا رخ تبدیل کردیا ۔ نومسلم امریکی خاتون خدیجہ کا کہنا ہے کہ انہیں تاریخ سے دلچسپی ہے جس کی وجہ سے ان کی توجہ ترکی کے ڈرامہ کی طرف گئی ۔ مجھے اسلام کے بارے میں جاننے اور اس کا مطالعہ کرنے کا موقع ملا ۔ میں نے قرآن مجید انگریزی میں کئی بار پڑھا اور میں اب پہلی فرصت میں ترکی جاکر وہاں رہنا چاہتی ہوں ۔ اس خاتون نے کہا کہ مجھے مسرت ہورہی ہے کہ میں نے دین اسلام کو تسلیم کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کی وحدانیت پر ایمان لے آئی ۔ ان کا کہنا ہے کہ نیٹ فلیکس پر سرچ کے دوران انہوں نے ایک دن ارطغرل غازی ڈرامہ دیکھنا شروع کیا تھا جسے وہ اب تک چار مرتبہ دیکھ چکی ہیں اور اب پانچویں بار دیکھ رہی ہیں ۔ ڈرامہ دیکھنے کے بعد وہ مقامی مسجد بھی گئیں جہاں مسلمان ان سے بہترین طریقہ سے پیش آئے ۔ امریکہ میں مسلمانوں کے حسن سلوک دیکھ کر بھی میں بے حد متاثر ہوئی ۔۔