لاہور: ترک ڈرامے ’’ارطغرل غازی‘‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار اینگن التان دزیاتن مختصر دورہ پر پاکستان پہنچ گئے۔ترکی میں پاکستانی سفارتخانے کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے اینگن التان کی پاکستان کے شہر لاہور پہنچنے کی تصویر شیئر کی گئی۔ اور ٹوئٹ میں مزید کہا گیا اینگن التان نجی بزنس کمپنی کی دعوت پر مختصر دورہ پر پاکستان پہنچے ہیں۔ اینگن التان کی لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچنے کی تصویر سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔ اکتوبر میں اینگن التان پاکستان کا دورہ کرنے والے تھے لیکن کسی وجہ سے وہ نہ آسکے تھے۔