ارم منزل کے انہدام کا فیصلہ ہائی کورٹ میں مسترد

   

حیدرآباد۔ /17 جولائی ، ( این ایس ایس ) حیدرآباد ہائی کورٹ نے تہذیبی ورثہ کی حامل عمارت ارم منزل کو منہدم کرنے اور وہاں اسمبلی کی نئی عمارت کی تعمیر کیلئے ریاستی حکومت کے فیصلہ کو نامنظور کردیا۔ اس عمارت کو منہدم کرنے چیف منسٹر کی ہدایت کے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ ہر کسی کو قانون کی پابندی کرنا چاہیئے اور کسی کو بھی اس سے استثنیٰ حاصل نہیں ہے۔ نظام خاندان کے ورثاء کی طرف سے درخواست گذار نے اس عمارت کو منہدم کرنے چیف منسٹر کے سی آر کے فیصلہ کے خلاف عدالت میں اپیل کی تھی۔ ہائی کورٹ نے اس عمارت کو منہدم کرنے سے حکومت کو روک دیا۔