ممبئی : مہاراشٹرا اسمبلی نے منگل کو مراعات کمیٹی کے لئے وقت میں توسیع کردی تاکہ وہ ریپبلک ٹی وی کے ایڈیٹر اِن چیف ارنب گوسوامی اور اداکارہ کنگنا رناوت کے خلاف مراعات شکنی کی نوٹسوں پر اپنی رپورٹ پیش کرسکے۔ اِس کے لئے آئندہ سیشن مقننہ کے آخری دن تک وقت دیا گیا ہے۔ شیوسینا ایم ایل اے پرتاپ سرنائک نے گوسوامی اور رناوت کے خلاف مراعات شکنی کی نوٹسیں 7 ستمبر کو اسپیکر ریاستی اسمبلی کے دفتر کو پیش کئے تھے۔