ارنب سوامی کے خلاف بمبئی ہائی کورٹ و کرناٹک ہائی کورٹ میں عرضیاں دائر، گوسوامی کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ

,

   

حیدرآباد: ری پبلک ٹی وی چیانل کے مدیر ارنب گوسوامی کے خلاف بمبئی ہائی کورٹ اور کرناٹک ہائی کورٹ میں عرضیاں دائر کی گئی ہیں جس میں ری پبلک ٹی وی چینل کے براڈ کاسٹر اور ارنب گوسوامی کے ذریعہ کوئی بھی مواد کاسٹ کرنے کی پابندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

بمبئی ہائی کورٹ میں یہ عرضیاں دائر کرنے والوں میں مہاراشٹرا قانون ساز کونسل کے رکن بھائی جگتاپ اور مہاراشٹرا یوتھ کانگریس کے نائب صدر سورج ٹھاکرے میں شامل ہیں جبکہ بنگلور کے آر ٹی آئی کارکن محمد عارف جمیل نے کرناٹک ہائی کورٹ میں یہ عرضی دائر کی ہے۔ دونوں عرضی گذاروں نے عدالتوں سے پلگھار میں دو سادھوؤں اور ان کے ڈرائیور کی پیٹ پیٹ کر ہلاک کرنے کے معاملہ کو غلط طریقہ سے فرقہ وارانہ رنگ دینے اور اس واقعہ کو کانگریس قومی صدر سونیا گاندھی پر الزام عائد کرنے کیلئے ارنب گوسوامی کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت دینے کی اپیل کی ہے۔