ارنب کو مکتوب ‘ مہاراشٹرا اسمبلی سکریٹری کو سپریم کورٹ کی نوٹس

   

نئی دہلی ۔ سپریم کورٹ نے آج مہاراشٹرا اسمبلی مراعات شکنی کیس میں ارنب گوسوامی کی گرفتاری پر روک لگادی ہے اور اسمبلی سکریٹری کو نوٹس وجہ نمائی جاری کی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ مہاراشٹرا اسمبلی کے سکریٹری نے ارنب گوسوامی کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے انہیں نوٹس سے سپریم کورٹ کو واقف کروانے کے خلاف خبردار کیا تھا ۔ عدالت نے سکریٹری مہاراشٹرا قانون ساز اسمبلی کو ہدایت دی کہ وہ نوٹس وجہ نمائی کا اندرون دو ہفتے جواب داخل کریں کہ ان کے خلاف کیوں نہیں کارروائی کی جانی چاہئے ۔ عدالت نے کہا کہ یہ ایک سنگین مسئلہ ہے اور یہ توہین عدالت کے مترادف ہے ۔ ایسے بیانات کی ماضی میں کوئی نظر نہیں ملتی ۔