ارنب کیخلاف چارج شیٹ داخل

   

ممبئی : ری پبلک ٹی وی کے ایڈیٹر انچیف ارنب گوسوامی اور دیگر کے خلاف 2018ء کے خودکشی کا سبب بننے کے کیس میں چارج شیٹ داخل کی گئی ہے۔ بتایا گیا کہ تینوں ملزمین نے انٹیریئر ڈیزائنر انوے نائیک کی دھمکی پر کوئی بیان نہیں دیا کہ اگر انہیں بقایا جات ادا نہ کئے گئے تو وہ اپنی جان دے دیں گے۔ ارنب کے علاوہ فیروز شیخ اور نتیش سردا دیگر ملزمین ہیں۔