ممبئی ۔ /12 جون (سیاست ڈاٹ کام) ممبئی ہائیکورٹ نے ریپبلک ٹی وی ایڈیٹر ان چیف ارنب گو سوامی کی عرضی پر اپنے احکام آج محفوظ کردیئے ۔ ارنب نے پال گھر لنچنگ واقعہ کے بارے میں اشتعال انگیز تبصرے اور لاک ڈاؤن کے دوران باندرہ ریلوے اسٹیشن کے باہر مائیگرینٹس کے جمع ہونے پر ریمارکس کئے تھے ۔اس ضمن میں دو ایف آئی آر درج ہوئے جن کو کالعدم کرنے کی استدعا ہے ۔