ارنب کی گرفتاری کیخلاف احتجاج کرنے والے رکن اسمبلی اور دیگر تین گرفتار

   

ممبئی : مہاراشٹرا کے بی جے پی رکن اسمبلی رام کدم اور دیگر تین کو منترالیہ کے باہر ریپبلک ٹی وی کے ایڈیٹر انچیف ارنب گوسوامی کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرنے پر گرفتار کرلیا گیا۔ اُنھوں نے احتجاج کرنے کی قبل ازوقت اجازت نہیں لی تھی۔ منترالیہ (ریاستی سکریٹریٹ) یہاں کے تجارتی زون نریمان پوائنٹ پر واقع ہے۔ احتجاجیوں نے ارنب گوسوامی کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا جنھیں 18 نومبر تک عدالتی تحویل میں دیا گیا ہے۔ گرفتاری کے بعد رکن اسمبلی اور دیگر تین افراد کو میرین ڈرائیو پولیس اسٹیشن لایا گیا۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس (زون 1) ششی کمار مینا نے یہ بات کہی۔