٭ ایڈیٹرس گلڈ سے لائیو ٹی وی پر استعفے کا اعلان کرنے راج دیپ سر دیسائی نے ارنب گوسوامی پر طنز کیا ہے۔ ایک ٹوئیٹ میں راج دیپ نے بتایا کہ ایک ’ایڈیٹر‘ جو گلڈ سے مستعفی ہوگئے، وہ 12 سال کسی میٹنگ میں شریک نہیں ہوئے اور نہ کبھی کوئی مباحثہ میں حصہ لیا۔ جرنلسٹوں پر حملہ ہوئے، انہیں ہلاک کیا گیا تب بھی وہ کچھ نہیں بولے۔ یہ تو ہے ان کا پریس فریڈم کے تئیں عہد!