نئی دہلی : ریپلک ٹی وی کے ایڈیٹر انچیف ارنب گوسوامی نے بامبے ہائی کورٹ میں عبوری ضمانت مسترد ہونے کے بعد سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی ہے۔ خودکشی کیلئے اکسانے کے معاملہ میں انہیں گرفتار کیا گیا ہے ۔ گوسوامی نے منگل کے روز بامبے ہائی کورٹ کے فیصلہ کو چیلنج کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں ایک عرضی داخل کی ہے۔ کل بروز چہارشنبہ درخواست ضمانت کی سماعت ہوگی۔
