ممبئی: ریپبلک ٹی وی ایڈیٹر ان چیف ارنب گوسوامی اور ان کی اہلیہ پر دو نامعلوم افراد کی جانب سے مبینہ طور پر حملہ کیا گیا جب وہ دونوں ٹی وی کے دفتر سے بذریعہ کاراپنے گھر واپس ہورہے تھے۔ یہ واقعہ چہارشنبہ و جمعرات کی شب پیش آیا۔ ارنب گوسوامی نے ٹوئٹر پر یہ بات بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ وہ روز کی طرح اپنے ریپبلک ٹی وی کے دفتر سے 10 بجے شب اپنی بیوی کے ساتھ گھر جانے کیلئے نکلے۔
#BREAKING | Arnab's message after being physically attacked by Congress goons #SoniaGoonsAttackArnab https://t.co/RZHKU3fdmK pic.twitter.com/SdAvoerhIH
— Republic (@republic) April 22, 2020
راستہ میں ان پر دو نامعلوم افراد موٹر سیکل پر سوار نے ان کی کار کو اوور ٹیک کیا او رانہیں گاڑی روکنے کیلئے کہا۔ جیسے ہی انہوں نے کار روکی۔ بائیک سوار نے ان کی کار کے دورازہ کے شیشہ کو ہاتھ سے زور زور سے مارنے لگا۔ ایسا لگ رہا تھا کہ وہ شیشہ کو توڑ دیں گے۔ اس کے بعد ان افراد نے ان کا کار پر سیاہ رنگ پھینک دی اور وہاں سے بھاگ گئے۔
#SoniaGoonsAttackArnab | WATCH: Arnab's car after the physical attack by Congress goons https://t.co/1wfKyiNGRO pic.twitter.com/qFqlCqACnn
— Republic (@republic) April 22, 2020
این ایم جوشی مارگ پولیس اسٹیشن عملہ فورا ہی وہاں پہنچ گیا او رمعاملہ کی تحقیقات شروع کردی۔ ارنب گوسوامی نے الزام عائد کیا کہ حرکت کانگریس پارٹی کے کاکنوں کی ہوسکتی ہے۔