ارنب گوسوامی پر حملہ ،2افراد گرفتار

   

Ferty9 Clinic

ممبئی ، 23 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) ریپبلک ٹی وی کے چیف ایڈیٹر ارنب گوسوامی اور ان کی اہلیہ پرکل رات ممبئی میں حملہ کیا گیا۔ اس سلسلے میں پولیس نے دو افراد کو گرفتار کیا ہے ۔گوسوامی نے پال گھر ہجومی تشدد سے متعلق اپنے ایک پروگرام میں کانگریس صدر سونیا گاندھی پر تبصرہ کیا تھا جس کے پیش نظر ان پر معاملات بھی درج ہوئے ہیں ۔ مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات پرکاش جاوڈیکر نے ارنب پر ہوئے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی صحافی پر حملہ کرنا انتہائی قابل مذمت ہے ۔ یہ جمہوریت کی علامت نہیں ہے ۔ پولیس اس پر کارروائی کررہی ہے ۔