ارنب گوسوامی کو راحت نہیں ملی

,

   

پولیس کی عرضی پر عدالت میں سماعت 9 نومبر تک ملتوی
ممبئی : پولیس نے اپنی عرضی میں سیشن عدالت سے ذیلی عدالت کے حکم کو منسوخ کرنے اور تینوں ملزمین کو پولیس حراست میں دینے کا مطالبہ کیا، جس پر سماعت 9 نومبر کو ہوگی۔رائے گڑھ ضلع کے علی باغ سیشن عدالت نے ہفتہ کو پولیس کی اس از سر نو غور کی عرضی کو 9 نومبر کو سماعت کے لیے فہرست بند کر دیا جس میں ریپبلک ٹی وی کے چیف ایڈیٹر ارنب گوسوامی کو 2018 میں خودکشی کے لیے اکسانے کے ایک معاملہ میں عدالتی حراست میں بھیجے جانے کے مجسٹریٹ کے حکم کو چیلنج پیش کیا گیا تھا۔علی باغ ضلع سیشن عدالت کو مطلع کیا گیا کہ بمبئی ہائی کورٹ اس وقت ارنب گوسوامی اور خودکشی معاملے کے دو دیگر ملزمین فیروز شیخ و نتیش ساردا کے ذریعہ داخل عرضیوں پر سماعت کر رہا ہے، جس میں عارضی ضمانت کا مطالبہ کیا گیا ہے اور ان کی ’غیر قانونی گرفتاری‘ کو چیلنج پیش کیا گیا ہے۔ اس کے بعد عدالت نے حکم جاری کیا۔