حیدرآباد ۔23 اپریل(سیاست نیوز) صدر پردیش کانگریس اتم کمار ریڈی نے پولیس نلہ کنٹہ میں ریپبلک ٹی وی چیانل کے چیف ایڈیٹر ارنب گوسوامی کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔ پردیش کانگریس کے لیگل سیل صدرنشین اور ہائی کورٹ بار اسوسی ایشن کے صدر دامودر ریڈی نے پولیس اسٹیشن پہنچ کر تحریری شکایت حوالے کی ۔ ریپبلک چیانل پر مباحثہ کے دوران ارنب گوسوامی نے کانگریس کی صدر سونیا گاندھی کے خلاف توہین آمیز ریمارکس کئے تھے۔ اتم کمار ریڈی نے ارنب گوسوامی کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے کارروائی کی اپیل کی ۔ تلنگانہ میں کئی کانگریس قائدین نے ارنب گوسوامی کی کے خلاف مختلف پولیس اسٹیشنوں میں شکایت درج کی ہے۔