نئی دہلی،24اپریل(سیاست ڈاٹ کام)سپریم کورٹ نے ریپبلک ٹی وی کے ایڈیٹر ان چیف ارنب گوسوامی کو فوری راحت مہیا کرتے ہوئے تین ہفتے تک ان کی گرفتاری یا کسی دیگر قسم کی سزا سے متعلق کارروائی پر جمعہ کو روک لگادی۔جسٹ ڈی وائی چندر چوڑ اور جسٹس ایم آر شاہ کی بینچ نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ کی گئی سماعت ککے دوران ارنب کی عرضی پر سبھی چھ ریاستی حکومتوں کو نوٹس جاری کئے ۔عدالت نے ارنب کو اپنی عرضی میں ترمیم کی اجازت دی اورایف آئی آر اور شکایتوں کو اپنی عرضی میں شامل کرنے کی ہدایت دی۔اس دوران وہ عبوری ضمانت عرضی دائر کرسکتے ہیں۔سپریم کورٹ نے ممبئی پولیس کمشنر کو ہدایت دی کہ وہ وہاں ریپبلک ٹی وی کے دفتر اور ملازمین کی حفاظت مہیا کرائیں۔