نارائن پیٹ 12/مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)عالمی یوم خواتین کے ضمن میں اردو ٹیچرس فورم ضلع نارائن پیٹ کی جانب سے ماڈرن ہائی اسکول نارائن پیٹ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس کی صدارت جناب خواجہ خلیل الدین احمد چاند نے کی۔ مہمان خصوصی ڈاکٹر لیاقت علی ڈی ای او نارائن پیٹ،محترمہ صبا سلطانہ نائب صدر پی آر ٹی تلنگانہ،صالحہ بیگم جونیئر لکچرر ٹمریز،اصفیہ خانم لیگل ایڈوائزری سکھی سینٹر نارائن پیٹ،عبدالقدیر کرسپانڈنٹ ماڈرن ہائی اسکول نے شرکت کی۔محترمہ سلطانہ نے ابتدائی کلمات ادا کئے۔جناب عبدالغفار جنرل سیکرٹری اردو ٹیچرس فورم نے اپنی تقریر کے ذریعہ خواتین کی عظمت وعفت اور سماج کی تعمیر میں ان کے کردار سے سامعین کو روشناس کیا۔اصفیہ خانم نے اپنی تقریر میں دستور میں خواتین کے حقوق سے واقف کروایا۔ صبا سلطانہ صاحبہ نے یوم خواتین کا مقصد اور جنسی مساوات کو بیان کیا۔جناب خلیل احمد چاند نے صدراتی خطاب میں خواتین کے حقوق،عظمت کو بیان کیا۔ محترمہ خدیجہ بانو صاحبہ نے نظامت کے فرائض انجام دیئے۔ اس تقریب میں محمد خواجہ ، غلام رسول،فضل احمد ، عبدالسلام ، لطیف الدین، محمدیونس، محمد صادق ، میر لیاقت اور خواتیں اساتذہ کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی ۔