ایٹا نگر : اروناچل پردیش کے کئی اضلاع میں دھواں دھار بارش نے سیلاب جیسی صورتحال پیدا کردی ہے جس کے سبب عام زندگی کو متاثر ہوئی ہے، ساتھ ہی فصلوں اور انفراسٹرکچر کو بھاری نقصان ہوا ہے۔ کئی دریاؤں کی سطح آب بڑھ گئی ہے۔ دریں اثناء آسام میں سیلاب کی مجموعی صورتحال ابتر ہوگئی ۔ 11 اضلاع میں زائد از 1.33 لاکھ عوام متاثر ہیں۔