نئی دہلی : امریکہ کے محکمہ دفاع کی سالانہ رپورٹ میں ایسی تفصیلات کا ذکر ہے جس میں حقیقی خط قبضہ (ایل اے سی) کے پاس 100 مکانات والا چین کا ایک گاؤں ہندوستان کی ریاست اروناچل پردیش کا حصہ بتایا گیا ہے ۔ یہ رپورٹ امریکی کانگریس کو پیش کی جاچکی ہے ۔ این ڈی ٹی وی نے جنوری میں سب سے پہلے رپورٹ پیش کی تھی کہ ہائی ریزولیشن والی سیٹ لائیٹ تصاویر میں یہ علاقہ دیکھا جاسکتا ہے ۔ چین ۔ ہندوستان سرحدی تنازعہ سے متعلق ایک باب میں امریکی محکمہ دفاع نے کہا ہے کہ چین ہندوستانی علاقہ میں آگے تک گھس چکا ہے ۔ اور وہاں اس کی آبادی پائی جاتی ہے ۔ ہند اور چین کے درمیان اروچل دیرینہ سرحدی تنازعہ ہے ۔
