ایٹا نگر : اروناچل پردیش میں سیکورٹی فورسز نے ترپ ضلع کے نوگلو گاؤں سے ممنوعہ الفا (آئی) کے ایک سرگرم رکن کو گرفتار کیا ہے ۔ دفاعی ذرائع نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔اروناچل پردیش پولس کے ساتھ مل کر آسام رائفلز کی کھونسہ بٹالین نے چہارشنبہ کے روز ہند۔میانمار کے ساتھ ترپ ضلع کے لاجو کے نوگلو گاؤں میں الفا (آئی) کے ایک رکن کی مشتبہ نقل و حرکت کے بارے میں مخصوص معلومات کی بنیاد پر ایک مشترکہ آپریشن شروع کیا تھا۔