نئی دہلی: ہندوستان میں ایک بار پھر زمین ہل گئی ہے۔ گزشتہ دنوں میں دہلی سمیت شمالی ہندوستان کے کئی علاقوں کو ہلا دینے والے زلزلے نے اس بار اروناچل پردیش کے لوگوں کو جھٹکا دیا ہے۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق، اروناچل پردیش کے لیپا راڈا ضلع میں واقع بسر علاقے میں آج صبح 9.55 بجے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔بتایا گیا کہ ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 3.7 تھی اور اس زلزلے کا مرکز بصر سے جنوب مشرقی سمت میں 10 کیلو میٹر گہرائی میں تھا۔ فی الحال اس زلزلے میں کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔ حالانکہ لوگوں نے اس زلزلے کے جھٹکوں کو بخوبی محسوس کیا اور گھروں میں چیزیں ہلتی ہوئیں دیکھیں۔